لاہور:(این پی جی میڈیا) فاسٹ کیبلز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر غلام مرتضیٰ وہاب نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ کیبلز نے قومی شجر کاری میم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے دفاتر ، صنعتی یونٹس اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے ڈیلر شپ نیٹ ورک میں شجر کاری کا آغاز کر دیا۔ فلاح عامہ کے اس قابل قدر اقدام کا بنیادی مقصد ماحول اور درختوں کی اہمیت سے متعلق شعور اور عوام میں شجر کاری اور درختوں کے حفاظت کی تحریک اجاگر کرنا ہے۔ کمپنی نے پودا لگا کر اس مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر سینیئر مینجمنٹ اور دیگر ملازمین نے بھی مہم کا بھرپور حصہ لیا۔