NPG Media

شاہ رخ خان نے اکشے کمار کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی (این پی جی میڈیا) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اکشے کمار کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتادی اور بتایا کہ جس وقت میں اٹھ کر اپنی شوٹنگ کا آغاز کرتا ہوں تب تک اکشے کمار اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کی تیاری کررہا ہوتا ہے اور میں صرف رات کو کام کرنا پسند کرتا ہوں، بہت کم لوگ میری طرح رات میں کام کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے آج تک اکشے کمار کے ساتھ کوئی فلم کیوں نہیں کی جس پر شاہ رخ خان نے میزبان کو حقیقت پر مبنی جواب دیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اس پر کیا بات کروں، دراصل میں صبح جلدی نہیں اٹھ سکتا جیسے اکشے کمار صبح جلدی اٹھنے کا عادی ہے اور جس وقت اکشے کمار اٹھتے ہیں وہ تو میرے سونے کا وقت ہے تو ہم ایک ساتھ کام کیسے کرسکتے ہیں۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ میں اکشے کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن ہماری شوٹنگ کے لیے ایک وقت نکالنا ممکن نہیں ہوگا، اگر کسی فلم میں ہم نے ساتھ کام بھی کیا تو مجھے یقین ہے فلم کے سیٹ پر میری اور اکشے کمار کی ملاقات کبھی نہیں ہوپائے گی کیوں کہ وہ جارہا ہوگا اور میں آرہا ہوں گا۔

واضح رہے شاہ رخ خان اور اکشے کمار نے صرف فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے تاہم اس میں بھی دونوں کے ایک ساتھ بہت کم سین ہیں اس کے علاوہ وہ ایک دوسرے کی فلموں ’ہے بے بی‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ کے گانوں میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal