NPG Media

مسافروں میں کورونا کی تشخیص کا ٹاسک کتوں کے سپرد

سنٹیاگو :چلی کے ائیر پورٹ پر مسافروں میں کورونا کی تشخیص کا ٹاسک کتوں کے سپرد کردیا گیا ، اس کام کیلئے کتوں کو انعام بھی دیا جا تاہے ۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ کتے کورونا سے متاثر افراد کی شناخت 85 سے سو فیصد تک درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ 92 سے 99 فیصد درستگی تک وائرس نہ ہونے کی تصدیق کی کرتے ہیں۔

مختلف ریسرچ کے پیش نظر چلی نے کتوں کو منفرد تربیت فراہم کی ، جس کے بعد لیبراڈورز اور گولڈن ریٹرایورز نسل کے کتوں کی ایک ٹیم کسی مسافر میں وائرس کو سونگھ کر بیٹھ جاتی ہے اور اس کے عوض انہیں انعام دیا جاتا ہے۔

سینٹیاگو ایئرپورٹ کے ہیلتھ چیک پوائنٹ پر مسافروں اپنی گردوں اور کلائی کو گیلے پیڈز سے صاف کرتے ہیں اور پھر ان پیڈا کو شیشے کے ڈبوں میں ڈال کر کتوں کو پاس بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ کورونا کو پکڑ سکیں۔

انسپکٹر جنرل ایسٹیبن ڈیاز کا کہنا تھا کہ کتوں میں سونگھنے میں مدد دینے والے ریسیپٹرز کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہوتی ہے جو انسانوں سے 50 گنا زیادہ ہے، تو ان سے وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal