NPG Media

فیس بک کے ایسے فیچرز جن سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا استعمال وسیع پیمانے پر ہورہا ہے، سوشل میڈیا نے پوری دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ فیس بک، ٹویٹر، سنیپ چیٹ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسی ایپلی کیشنز کافی مقبول ہو رہی ہیں۔ صارفین نئے فیچرز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جیسے ہی کمپنی کی جانب سے کوئی نیا فیچرمتعارف کرایا جائے تو فورا اس کا حصہ بن جاتے ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے آڈیو رومز کے ساتھ ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔ حال ہی میں آڈیو چیٹس جیسے کلب ہاؤس کافی مقبول ہوئے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اپریل 2021 میں اپنی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب ان آڈیو فیچرز کو پیش کردیا گیا ہے۔

فیس بک نےکلب ہاؤس جیسے آڈیو رومز کے ساتھ چند دیگر پوڈ کاسٹس اسٹریمنگ فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ یہ نئے فیچرز سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوں گے۔ اس فیچر میں صارف کی بات چیت کو لائیو اسٹریم کیا جاسکے گا اور اس کے علاوہ روم ہوسٹس دیگر افراد کو بھی بات کرنے کے لئے دعوت دے سکیں گے۔ یہ فیچر فیس بک کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایپ میں اس کو نیوز فیڈ پر اسٹوریز سے اوپر رکھا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس نئے فارمیٹ میں کریٹئر فرینڈلی فیچرز جیسے اسٹارز خریدنے دیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی لائیو اسٹریمز سے آمدنی حاصل کرسکیں۔ فیس بک اس نئے فارمیٹ میں صارفین کو کلب ہاؤس کی جیسی سہولت فراہم کرے گی کہ کون بات کرے یا قوانین توڑنے والے صارفین کی رپورٹ کرسکیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal