NPG Media

بہت سے کردار میری اداکاری کی وجہ سے امر ہو گئے‘میرا

 

لاہور: ناموراداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگ میری کامیابی سے حسد کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا اور سازشیں کی جاتی ہیں ،میںکبھی اپنے منہ میاں مٹھونہیں بنتی بلکہ میرا معیاری کام بولتا ہے اور میں نے ایسے کردار نبھائے ہیں جومیری اداکاری کی وجہ سے امر ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا کہ میں جب سے فلم انڈسٹری میںآئی ہوں مجھے حاسدین کی سازشوں اور پراپیگنڈے کا سامنا ہے لیکن میں نے کبھی ان کے سامنے ہمت نہیںہاری اور ان کا ہر محاذپر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی اپنی کوئی پہچان نہیں اور وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ دوسرا کیوں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ۔

یہ ناکام لوگ کامیاب لوگوںکے خلاف سازشیں اورمنفی پراپیگنڈا کر کے شہرت حاصل کرناچاہتے ہیںلیکن انہیں ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے۔

 


Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal