NPG Media

پی ایس ایل 6، پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےکہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کریں، پلے آف میں بھی بہتر سے بہتر کھیل پیش کریں گے،ٹیم کمبی نیشن بنانے میں کوئی مشکل نہیں ہو رہی ۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہے،پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، محمد عرفان کی جگہ وقار اور حیدر علی کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے ۔

انجری کے باعث شاداب خان آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں جس کے باعث پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اسلام آباد کی قیادت کررہے ہیں۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پلے آف میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں ، میچز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، آج کا میچ شاداب خان انجری کے باعث نہیں کھیل رہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal