NPG Media

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز فاف ڈوپلیسی بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے

ابوظہبی(این پی جی میڈیا)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے میچ کے دوران فیلڈ نگ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز فاف ڈوپلیسی بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

فاف ڈوپلیسی محمد حسین سے ٹکراکر زخمی ہوئے تھے اور انکو ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق فاف ڈوپلیسی اب پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فاف ڈوپلیسی نے دو روز قبل ٹویٹ کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ انجری کے سبب ان کی یاداشت کا کچھ حصہ کھو گیا ہے لیکن وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور جلد ہی فیلڈ میں ہونگے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر آندرے رسل بھی انجری کے سبب باہر ہوچکے ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal