NPG Media

ملک میں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیج دی جس میں 16 جون سے پیٹرول 4 روپے 20 پیسے اضافہ کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمری میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3روپے50پیسےبڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا ہے، اس وقت پیٹرول پر فی لیٹرلیوی 4 روپے80پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5روپے 14 پیسے ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal