ممبئی :بھارتی شہر ممبئی میں زمین میں دھنسنے والی گاڑی کو کرین کی مدد سے باہر نکال لیا گیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا تھا۔
ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے زمین میں دھنس گئی تھی۔
واقعہ علاقہ مکینوں کی غفلت کے باعث پیش آیا جنہوں نے ایک گہرے کنوئیں پر کنکریٹ کا سلیب رکھ کے جگہ کو ڈھک دیا تھا جسے لوگوں نے پارکنگ ایریا بنا ڈالا۔
#WATCH | A crane pulls out a car that sunk in a sinkhole in Mumbai’s Ghatkopar#Maharashtra pic.twitter.com/ZFn0ODsUu9
— ANI (@ANI) June 13, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹے بعد گاڑی کو اس گڑھے سے نکال لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے شہر کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے جب کہ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ بھی شہر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔