NPG Media

ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستان میں قلفیاں بیچنا شروع کردیں، ویڈو وائرل

گلوکار شہزاد رائےنے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک قلفی والے کی ویڈیو شیئر کی جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے قلفی بیچنے والے شخص کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دے دی۔

گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک قلفی والے کی ویڈیو شیئر کی گئی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئی اور پاکستانی سوشل میڈیا نے اس قلفی والے کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دے دی۔ اس مختصر سی ویڈیو میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو خوبصورت آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قلفی والا گنگناکر قلفی بیچنے کی کوشش کررہا ہے اور قلفی والے کی اسی کوشش اور آواز کے شہزاد رائے مداح ہوگئے۔ شہزاد رائے نے ویڈیوپوسٹ کے کیپشن میں قلفی والے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ، واہ قلفی والے بھائی کیا بات ہے کھائے بغیر مزا آگیا۔

گلوکار شہزاد رائے کی شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی بڑی تعداد نہ صرف دیکھ رہی ہے بلکہ اسے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آگئے ہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران خان کے اقتدار میں انگریز پاکستان میں قلفی بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریٹائرمنٹ کے بعد قلفی بیچتے ہوئے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal