NPG Media

پی ایس ایل6: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ جاری

ابوظبہی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پندرہواں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے ریلی روسو، صہیب مقصود اور خوشدل شاہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ریلی روسو 44 نز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رحمان اللہ گرباز 3، محمد رضوان 29، صہیب مقصود 31، شمرون ہت مائر 7، خوشدل شاہ 44 اور سہیل تنویر 14 رنز بنا سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 12 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

ملتان سلطانز:

رحمت اللہ گرباز، محمد رضوان، صہیب مقصود، ریلے روسو، شمرائن ہٹمائر، خوشدل شاہ ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور عمران خان پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگز:

بابر اعظم ، شرجیل خان، عماد وسیم، نجیب اللہ زادران، تشارا پریرا، مارٹن گپٹل، چیڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد خان پر مشتمل ہے۔

گزشتہ کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal