NPG Media

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی (این پی جی میڈیا)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کر کے ایک بار پھر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے T20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے۔انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں اسکور کیے، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔

بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے، انہوں نے 24 اننگز میں 992 رنز بنائے۔آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے، انہوں نے 26 اننگز میں 943  رنز اسکور کیے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal