NPG Media

ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو “فراڈ” قرار دے دیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کو ڈالر کے خلاف دھوکہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بٹ کوائن کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹ کوائن ایسا فراڈ ہے امریکی ڈالر کی قدر کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں کہ کوئی دوسری کرنسی امریکی ڈالر کا مقابلہ کرے اور ہم ڈالر کو ہی دنیا کی کرنسی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بٹ کوائن کچھ دیگر روایتی کرنسیوں کی طرح ڈالر کے لیے خطرہ ہے اور میں ڈالر کو عالمی کرنسی بنانے کا خواہشمند ہوں اور میرا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے فی بٹ کوائن کی قیمت کم ہو کر 30 ہزار 770 ڈالر پر آ گئی۔

گزشتہ کئی ماہ بٹ کوائن کی کرنسی میں مسلسل اضافے کے بعد اب بٹ کوائن کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ رواں سال جنوری میں بٹ کوائن کی قیمت 62 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

سابق امریکی صدر کے بیان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 11.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد بٹ کوائن کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal