NPG Media

پی ایس ایل6، میچز سے قبل کھلاڑیوں کی ابوظہبی کے بیج پر موج مستیاں

ابو ظہبی (این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کا انعقاد ابو ظہبی میں کل سے شروع ہو رہا ہے ، جس سلسلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ابو ظہبی میں موجود ہیں اور بیچ پر موج مستیاں کر رہے ہیں ۔

اسی دوران فخر زمان ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی ریسلنگ کے سٹائل میں موج مستیاں مرکز نگاہ بنی رہیں ، اپنے پوری جسم پر ریت ملے کھلاڑی ایک دوسرے کے کندھوں اور کمر پر چڑھے نظر آئے ۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر منظر عام پر آنے پر سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے ناراضی کا اظہار بھی کیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے تین جون کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن سکس کے شیڈول کا اعلان کیا تھا ۔ اعلان کے مطابق پی ایس ایل سکس کے مقابلے ابو ظہبی میں 9 جون سے 24 جون تک ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ 9جون سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ 10، 13، 15، 17اور 19 جون کو گروپ سٹیج کے ڈبل ہیڈر مقابلے ہونگے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام کو 6 بجے کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا رات 11 بجے شروع ہوا کرے گا۔ایک گروپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوا کرے گا۔

21 جون کو پہلا کوالیفائر اورپہلا ایلی مینیٹرجبکہ 22 جون کو دوسرا ایلی مینیٹرہوگا۔پی ایس ایل سیزن سکس کا میگا فائنل24 جون کو کھیلا جائے گا

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal