NPG Media

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری

فائل فوٹو

کراچی(این پی جی میڈیا)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر155.70روپے اور اوپن مارکیٹ میں155.90روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید155.05روپے سے بڑھ کر155.60روپے اورقیمت فروخت155.15روپے سے بڑھ کر155.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 155روپے سے بڑھ کر155.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے155.40روپے سے بڑھ کر155.90روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے187.50روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت 220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی ۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal