NPG Media

صارفین کے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہوگا؟

File Photo

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ان دنوں ایک مخصوص فیچر فلیش کال پر کام کررہا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ پر جلد لاگ ان ہونے کی سہولت فراہم کرے گا۔

فی الحال واٹس ایپ پر لاگ ان ہونے کے خواہش مند صارفین کو ان کے نمبر پرکمپنی کی جانب سے تصدیق کے لیے 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجا جاتا ہے لیکن اب کمپنی اس تصدیق کے لیے فلیش کال فیچر پر کام کررہی ہے۔

اس فیچر کے بعد صارفین کو 6 ہندسوں کے کوڈ کے ذریعے کی جانے والی تصدیق کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

فلیش کال فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو تصدیق کے لیے کال کی جائے گی کہ آیا آپ کے فون لاگ کے آخری 6 نمبرز آپ کو دیے گئے 6 ہندسوں کوڈ کے برابر ہیں، بعد ازاں کال خودکار طریقے سے ختم ہوجائے گی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فون نمبر ہمیشہ مختلف ہوگا لہٰذا صارفین اس طریقے کار میں کسی قسم کی کوئی چالاکی نہیں دکھاپائیں گے۔

مذکورہ فیچر کو فعال بنانے کے لیے استعمال کنندہ کی جانب سے واٹس ایپ کو فون کال کے لاگ تک رسائی دینا ضروری ہوگی جس کے بعد واٹس ایپ خود ہی کال وصول کرکے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی تصدیق کردے گا۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق فلیش کال فیچر واٹس ایپ کے ورژن 2.21.11.7. پر موجود ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal