NPG Media

حریم شاہ کے خلاف غلط ویڈیو اپ لوڈکرنے پر مقدمہ درج

 ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے تھانہ انارکلی میں درخواست دے دی گئی۔

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے خلاف درخواست چوہدری آصف نواز ایڈووکیٹ کی جانب سےدی گئی ہے۔  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی،  حریم شاہ کی فائرنگ سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا،حریم شاہ کی فائرنگ سے کوئی بھی شہری قتل یا زخمی ہو سکتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ کا عمل غیر قانونی ہے لہذا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal