NPG Media

طالبان کے حملوں میں کمی نہیں آئی، اقوام متحدہ

کابل (این پی جی میڈیا )افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکراتی عمل کی خاطر طالبان کی طرف سے تشدد میں کمی نہیں کی گئی ہے۔ یہ جنگجو ملک میں اپنی گرفت کو مضبوط بنانے کی خاطر مستقبل میں مزید حملے کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ البتہ یہ جنگجو اپنی عسکری پوزیشن زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش میں ہیں۔ بائیس صفحات کی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا سے قبل طالبان کی طرف سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اندیشہ ہے کہ یہ جنگجو ملک میں اپنی گرفت کو مضبوط بنانے کی خاطر مستقبل میں مزید حملے کریں گے۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک نکل جائیں گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal