NPG Media

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بھارت کو 28 جون تک کی مہلت دیدی

بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 28 جون تک مہلت مانگ لی

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے 28 جون تک ورلڈ کپ میزبانی کیلئے فائنل جواب مانگ لیا۔

بھارت کورونا صورتحال دیکھ کر آئی سی سی کو ورلڈ کپ پر جواب دے گا

واضح رہے کہ رواں سال ٹی 20ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے۔ جبکہ کھیلوں کے تجزیہ کار اور تجربہ کار  صحافی آدیش گپت کہتے ہیں کہ بھارت ایک طرف جہاں آئی پی ایل میں وبا سےتحفظ کے لیے، “بائیو ببل کے انتظام میں بری طرح ناکام رہا وہیں ماہرین ایک تیسری کورونا لہر کے بارے میں بھی خبردار کر رہے ہیں، تو اس صورت میں ٹی20 ورلڈ کپ کا بھارت میں ہونا بہت مشکل ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔ قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے یو اے ای کو میزبانی کے لیے بہترین آپشن قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی جبکہ بھارتی لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گے تو کورونا کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal