NPG Media

ڈائریکٹر نے فلم میں رول دینے کے لیے ساتھ سونے کی شرط رکھی:ڈونل بشٹ

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ ڈونل بشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ہندوستان کی فلم نگری کے ڈائریکٹر نے فلم میں رول دینے کو ساتھ سونے سے مشروط کردیا تھا۔ جسے سن کر وہ دنگ رہ گئیں۔


اداکارہ ڈونل بشٹ ٹی وی کا جانا پہچانا وہ چہرہ ہیں جس نے صحافت سے ماڈلنگ اور پھراداکاری میں خوب نام کمایا۔


اداکارہ کو ڈرامہ سیریل ’روپ مرد کا نیا سواروپ‘ اور’اِک دیوانہ تھا‘ سے نمایاں شہرت حاصل ہوئی۔ تاہم ڈونل بشٹ نے بزاتِ خود اپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ انھیں اپنا نام بنانے کے لیے بڑی جدوجہد کرنا پڑی ہے اورمشکل سے مشکل کام کرنا پڑا۔


اس کے علاوہ اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں روزانہ 6، 6 آڈیشن دیتی تھی۔ لیکن انھیں کسی کردار کے لیے منتخب نہیں کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ 6 ماہ تک مسلسل جاری رہا۔


انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر نے اداکارہ سے فلم میں کردار کے لیے ساتھ سونے کی شرط رکھی جس پر ادکارہ نے انکار کرتے ہوئے ہدایت کار کے خلاف فوری طور پر تھانے میں درخواست دی۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal