NPG Media

ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کو روپے نے بریک لگا دی

فائل فوٹو

کراچی: (این پی جی میڈیا) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری امریکی ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس میں 770.05 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 154 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 154 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے، آج ایک مرتبہ پھر رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 770.05 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکاڈ کی گئی۔
تیزی کے باعث انڈیکس کی مزید 7 حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 47200، 47300، 47400، 47500، 47600، 47700، 47800 کی حدیں شامل ہیں ۔ انڈیکس کا اختتام 47896.34 پوائنٹس پر ہوا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal