NPG Media

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

سڈنی(این پی جی میڈیا ) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی اس حوالے سے سیریز کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہو گا۔

سیریز کا دوسرا میچ 11 جولائی، تیسرا میچ 13 جولائی، چوتھا 15 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریزکے تمام میچز گروس آئیلٹ میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچز برج ٹائون میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal