NPG Media

اداکارہ مایا علی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

مایا علی کی ہسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا لباس زیب تن کئے اور ماسک پہنے ایک تصویر فائزہ ثقلین نے شیئر کی ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر فائزہ ثقلین نے مایا کی ناسازی طبیعت کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا مگر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ دوسری جانب اداکارہ نے خود بھی اپنے اکاؤنٹ سے اپنی طبیعت کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔ اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔

انہوں نے لکھا بتایا تھا کہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔مایا علی نے کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal