NPG Media

ہواوے نے نووا 8 سیریز کے 2 فونز متعارف کرا دیئے

لاہور: ہواوے نے نووا 8 سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے ہیں۔ امریکی پابندیوں کے باعث یہ دونوں فونز گوگل ایپس اور سروسز سے محروم ہیں۔
نووا 8 اور 8 پرو میں اس کی جگہ ہواوے ایپ گیلری کو دیا گیا ہے۔
ہواوے نووا 8 اور 8 پرو میں بالترتیب 57۔6 اور 72۔6 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ نووا 8 میں 90 ہرٹز جبکہ 8 پرو میں 120 ہرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ موجود ہے۔
دونوں میں فنگر پرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے اور ڈیوائسز میں ڈسپلے خم ایجز کے ساتھ ہے۔
دونوں فونز میں کیرین 985 پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
نووا 8 سیریز کے دونوں فونز میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتراج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 11 سے کیا ہے۔
نووا 8 میں 3800 ایم اے ایچ جبکہ 8 پرو میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور دونوں میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق دونوں فونز کو مکمل چارج کرنے میں 35 منٹ کا وقت لگتا ہے۔
دونوں فونز میں ڈوئل سم سپورٹ ، یو ایس بی سی پورٹ اور ہواوے ہائی سٹین ساونڈ ایفیکٹس جیسے فیچرز موجود ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal