NPG Media

پاکستان شیشے کے محل میں رہتا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ

یروشلم :اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون یوشپز نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا’چیمپئن‘ پاکستان عملی طور پر خود ایک شیشے کے محل میں رہتا ہے۔

ایلون یوشپز نے پاکستان وزارت خارجہ کے سرکاری ٹویٹ کو ری شیئر کیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ آج(27 مئی) مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی یروشلم میں انسانی حقوق کی خوفناک صورتحال پر اقوام متحد کے انسانی حقوق کمیشن کا خصوصی اجلاس ہو گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود اس اجلاس سے خطاب کریں گے اور کمیشن کو پاکستان کی (اس تناظر میں) توقعات سے آگاہ کریں گے۔‘

 

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے اس کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ’انسانی حقوق کا ’چیمپیئن‘ پاکستان، جو عملی طور پر شیشے کے محل میں رہتا ہے، مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت (اسرائیل) کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں (انسانی حقوق کی) تبلیغ کر رہا ہے۔ یہ منافقت کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سنہ 2020 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کا لنک بھی دیا، یہ رپورٹ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے متعلق ہے۔

ایلون یوشپز کے ٹوئٹ کو زیادہ تر ایسے اکاؤنٹس نے ری ٹویٹ کیا گیا جو بظاہر بھارتی لگتے ہیں لیکن ایک پاکستانی بھی ہیں جنہوں نے اس طنزیہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ پاکستانی یہودی فیشل بین خلد نے بھی اس کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal