NPG Media

پیٹ کمنز نے بابر اعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دیدیا

سڈنی (این پی جی میڈیا)آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بالنگ کرائی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بالنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہے۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو ایسے بیٹسمین ہوتے ہیں جن کو گیند کرانا مشکل کام ہوتا ہے تاہم آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔انہوں نے بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal