NPG Media

بھارت میں سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس پر آج سے پابندی لگائے جانے کا امکان

نئی دہلی (این پی جی میڈیا) بھارت میں سوشل میڈیا کی مقبول ترین نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر آج سے پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس آج سےانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کی زد میں ہیں اور اس پابندی سے بچنے کے لیے تمام سوشل میڈیا سائٹس کو نئےآئی ٹی قوانین پر عمل درآمدکرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے 3 ماہ قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کواپنی نئی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قوائد کی تعمیل کریں۔

بھارتی حکومت کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بھارت میں اپنے رابطہ اور شکایات افسر مقرر کرنے ہوں گے، اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔

آئی ٹی کے نئے قوانین پر عمل درآمد سے متعلق گوگل اور فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ نئے قوائد پر عمل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ، دوسری جانب واٹس ایپ نے ان قوائد کے خلاف نئی دہلی کی عدالت میں حکومت کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کو دی گئی ڈیڈلائن کا وقت ختم ہوچکا ہے جس کے بعد نئے قواعد کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal