NPG Media

واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا

whatsapp and telegram
تصویر:رائٹرز

نیویارک :واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پالیسی تسلیم نہ کرنے والے افراد کی فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور پرائیویسی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پالیسی تسلیم نہ کرنے والے افراد کی فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو نئی اپ ڈیٹ کے بارے میں بار بار یاد دلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوری میں جب اس پالیسی کو متعارف کرایا گیا تھا تو متعدد صارفین نے دیگر پلیٹ فارمز جیسے ٹیلیگرام اور سگنل کا رخ کیا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں مودی سرکارنے ایک اور بزدلانہ قانون کی آڑ میں سچائی کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کی جس کیخلاف واٹس ایپ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ بھارت میں آج سے سوشل میڈیا کے متعلق نئے قوانین کا اطلاق ہونا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal