NPG Media

چین نے سی پیک کے متنازع علاقے سے گذرنے کا بھارتی دعوی مستردکردیا

یجنگ(این پی جی میڈیا)چین نے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک متنازع علاقے سے گزر رہی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاولی زیان نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک اقتصادی اقدام ہے جو کسی تیسرے ملک کو نقصان نہیں پہنچاتا۔انہوں نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اصولی موقف متعدد مرتبہ بیان کیا ہے۔

ترجمان نے وزیر اعظم عمران خان کے ایک حالیہ اعلی سطح کے اجلاس کے دوران سی پیک کے متعلق بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں اقتصادی ترقی ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ چین اپنے اس اہم ترین منصوبے کو وسعت دینے کیلئے افغانستان سمیت تیسرے فریق سے مذاکرات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے نہ صر ف پاکستان میں تیز ترین اقتصادی ترقی ہو گی بلکہ علاقائی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal