NPG Media

عمر اکمل نے جرمانے کی رقم 42 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کر دی

لاہور:(این پی جی میڈیا) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے  قومی کرکٹر عمر اکمل نے 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے ، وہ اب  پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ری ہیب کے پروگرام کے اہل ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ کرکٹر عمر اکمل پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، ری ہیب پروگرام کے لیے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی عمر اکمل نے پی سی بی سے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ عمر اکمل نے جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے، وہ اب پی سی بی کے ری ہیب پروگرام کےاہل ہیں لیکن یہ فوری طور ممکن نہیں ہےکیوں کہ اس وقت پی سی بی کا سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل میں مصروف ہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن جہاں عمر اکمل کو لیکچرز دینے ہیں وہ بھی آف ہے۔

عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کی پابندی کی سزاسنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر نے کم کرکے 18 ماہ کر دی تھی۔

عمر اکمل نے سزا کے خلاف ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی، انہیں 6 ماہ کا ریلیف تو ملا لیکن ساتھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا تھا ۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal