NPG Media

عمران عباس کی آواز الکایاگنک کو پسند آگئی

کراچی :نامور اداکار عمران عباس کی آواز معروف بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو بھی پسند آگئی۔

انہوں نے عمران عباس کی ڈرائیونگ کرتے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا گاتے ہیں اور ڈرائیونگ بھی اس سے اچھی کرتے ہیں۔ اداکار عمران عباس نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ماضی کا مقبول ترین گیت گنگناتے ایک ویڈیو اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی۔

ڈرائیونگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں عمران عباس کو 2003 میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم چوری چوری کے گانے تو میرے سامنے گاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔ عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 90 کی دہائی کے گانوں سے اپنی محبت کا بتایا اور کہا کہ الکا یاگنک اور ادت نارائن کے گیتوں سے میری محبت کی کوئی انتہا نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی عمران عباس کی کورلش عثمان کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا سمے نے یہ کیا کیا گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal