NPG Media

شعیب ملک نے اداکاری کی دنیا میں انٹری دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) شعیب ملک نے کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکاڈز اپنے نام کرنے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں انٹری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کے چاہنے والے پاکستان سمیت سمندر پار بھی ہیں جو ان کی جارحانہ بیٹنگ اور باولنگ سے متاثر ہیں، سابق کپتان نے اب کرکٹ کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے اور وہ جلد ہی اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو بھی کرنے والے ہیں۔

اس بات کی تصدیق انہوں نے خود کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی ڈرامے کے سین ریکارڈ کراچکا ہوں اس ڈرامے کی سینز کو مختلف جگہوں میں عکسبند کیا گیا جو کہ جلد ہی نشر ہوگا، سابق کپتان نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی مجھے شوبز کی دنیا میں جانے کا کہا ہے، شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ ایک کرکٹر ہونے پر ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے زندگی میں کچھ پانے کے لئے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اب کی بار کچھ منفرد کرتے ہوئےاداکاری کرنے کا فیصلہ کیاتھا،ثانیہ مرزا نے عالمگیر کورونا وباء سے متاثرہ لوگوں کے حالات دیکھتے ایک ایسا رول ادا کرنے کی ٹھانی جس میں ایک خاتون کو اس مہلک وباء سے لڑتے اور زندگی میں پیش نشیب وفرازکا مقابلہ کرتے دکھایا گیا، شوبز میں آنے کی تیاری مکمل کرلی۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا’ آلون ٹو گیدر‘ نامی ویب سیریز میں اس کردار کو ادا کرنے کا کہناتھا،اس سریز کو بھارتی چینل ایم ٹی وی پر دکھایاجائے گا، یہ سریز 5 اقساط پر محیط ہوگی، ٹی بی کا شکار ہونے والے افراد کے موثر علاج سےمتعلق عوامی آگاہی دی جائے گی، شوبز کے شعبے میں آنے کے لئے بے چین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ ملک کی بڑی آبادی کا لاحق ایک دائمی مرض ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal