NPG Media

پاکستان نے امریکا کو افغانستان کیلئے فضائی اور زمینی راستہ دیدیا، پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  کے  حکام  نے دعویٰ کیا ہیکہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے فضائی حدود اور  زمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرز کے لیے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو  بریفنگ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیلوے کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

ڈیوڈ ہیلوے نے بتایا کہ  پاکستان نے افغانستان میں امریکی موجودگی میں مدد کے لیے پاکستان کے اوپر فلائٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت بھی دے دی ہے۔

 

خیال رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم بعد میں امریکی صدر بائیڈن نیاعلان کیا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلاء شروع ہوجائیگا اور انحلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملیکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائے گا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal