NPG Media

شادی سے قبل ایک ہم جنس پرست لڑکی مجھ پر فدا ہوگئی تھی، پریانکاچوپڑا

تصاویر :پریانکا چوپڑا انسٹاگرام

ممبئی: پریانکا چوپڑا نے کرن جوہر کے شو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے ایک ہم جنس پرست لڑکی ان پر فدا ہوگئی تھی۔

پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی ان ہیروئنز میں ہوتا ہے جن کے نام کے ساتھ کئی مرد اداکاروں کا نام جڑتا رہا ہے اورنک جونز کے ساتھ شادی کے بعد وہ بین الاقوامی سطح پر شوبز حلقوں میں جانی جاتی ہے۔لیکن !!! کیا آپ جانتے ہیں کہ شادی سے پہلے نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی پریانکا کے عشق میں مبتلا تھیں، جب کہ ایک خوبصورت ہم جنس پرست لڑکی پریانکا پر دل و جان سے فدا ہوگئی تھی۔اس بات کا انکشاف پریانکا چوپڑا نے ٹی وی شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں کیا۔

دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اس شو پر آنے والی پریانکا سے میزبان کرن جوہر نے سوال کیا’ کیا آپ کا کسی ہم جنس پرست خاتون سے سامنا ہوا؟ جس پر پریانکا نے کہا کہ ہاں سامنا ہوا بلکہ میں نے حیلہ بہانہ کرکے بڑی مشکل سے اس لڑکی سے جان چھڑائی۔

پریانکا نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ چند سال قبل ایک نائٹ کلب میں پیش آیا تھا، وہ لڑکی بہت خوبصورت اور دلبرانہ اداؤں کی مالک تھی اس نے براہ راست میری تعریف کرتے ہوئے میرے ساتھ وقت گزارنے کی پیشکش کی تھی۔

پریانکا نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا جواب دو لیکن پھر میں نے اسے کہا کہ ’ بیبی، میرا بوائے فرینڈ ہے اور میں لڑکوں کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal