NPG Media

شاداب خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کلیئر قرار

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)شاداب خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے کلیئر قرار دے دیئے گئے ،شاداب خان 8 ہفتے کا ری ہیب مکمل کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے،وہ ان 8 میں سے 7 ہفتے کا ری ہیب کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔

شاداب خان لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔نوجوان آلراؤنڈر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران بائیں پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی باؤلنگ اور رننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے بعد یاسر شاہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ری ہیب پروگرام میں شرکت کی تھی،ان کے ری ہیب سے مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal