NPG Media

اسرائیلی جارحیت ،غزہ میں 1800مکانات تباہ ہوئے

غزہ :فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1800 مکانات تباہ ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک فلسطینی وزیر ناجی سرحان نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 1800 مکانات مکمل طورپر مسمار ہوئے جب کہ 16 ہزار 800 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی وزیرسرحان نے کہا کہ صہیونی دشمن نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ، ان میں سے 50 ہزار فلسطینی عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 70 ہزار فلسطینی اپنے اقارب کے ہاں ہیں۔

ناجی سرحان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بمباری کرکے 5 کثیر منزلہ ٹاور مسمار کیے۔ان میں 74 مختلف اداروں کے دفاتر تباہ ہوئے۔ بمباری میں 44 سکول تباہ ہوئے۔

تین مساجد شہید ہوئیں جبکہ40 مساجد کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میںغزہ میں 350 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمبارے سے گھروںسے محروم ہونے والے خاندانوں کو 2 ہزار ڈالر فی کس اور جزوی طورپر متاثر ہونے والے گھروں کی مرمت کے لیے فی کنبہ ایک ہزار ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal