NPG Media

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول فائنل کرلیا گیا

File Photo

لاہور:پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچزز کا آغاز 5 جون سے ہوگا،پہلے لیگ میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ فائنل، ایلیمنٹرز، کوالیفائرز اور لیگ مرحلے سمیت مجموعی طور پر بیس میچز کھیلے جانے ہیں۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ 16 لیگ میچوں میں سے 12 میچوں کو چھ روز میں مکمل کیا جائے گا،لیگ مرحلہ 15 جون تک مکمل کرلیا جائے گا،16 جون کو آرام جبکہ 17 جون کو کوالیفائر اور ایلیمنٹر ون کھیلا جائے گا،18 جون کو دوسرا ایلیمنٹر میچ کھیلا جائے گا جبکہ 19 جون کو آرام کے بعد بیس جون کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی انجری میں بہتری آئی ہے اور وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہونگے۔

شاداب خان دیگر ٹیم کے ہمراہ ہی بائیو ببل سیکیور کا حصہ بنیں گے۔یاد رہے کہ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے جکبہ انہوں نے انجری سے ریکوری کے بعد ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal