NPG Media

ننھی بھارتی لڑکی کا حیرت انگیز مشغلہ

اڑیسہ :بھارت سے تعلق رکھنے والی تیسری جماعت کی بچی کے مشغلے نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ، ننھی لڑکی نے مختلف ممالک کی ہزاروں ماچس کی ڈبیاں جمع کر لیں۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور سے تعلق رکھنے والی بچی ڈبیانشی کو ماچس کی خالی ڈبیاں جمع کرنے کا مشغلہ اپنا ہے اور چھوٹی سی عمر میں دنیا کے مختلف ممالک کی 5000 ماچس کی ڈبیاں جمع کر رکھی ہیں۔

ڈبیانشی نے بتایاکہ وہ ماچس کی ڈبیاں جمع کرنے کے لیے پوری دنیا میں تو نہیں جاسکتی ہیں لیکن مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے آتے وقت ماچس کی ڈبیاں منگوالیتی ہوں۔

ننھی بچی کہتی ہے کہ اسے یہ شوق جنگلی جانوروں کی تصاویر بنانے والے اپنے والد فوٹو گرافر والد کی وجہ سے ہوا جو جہاں بھی جاتے تھے وہاں سے ماچس کی ڈبیاں اکٹھی کر کے لے آتے تھے۔

ڈبانشی نے بتایا کہ اس نے ماچس کی ڈبیوں کو منظم طریقے سے جمع کر کے اس کی متعدد تھیمز بنا رکھی ہیں۔جبکہ وہ ماچس کی ڈبیاں میں اپنے فارغ اوقات میں جمع کرتی تھی اور اس کام میں اس کے والدین بھی اس کی مدد کرتے ہیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal