NPG Media

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی جس پر ایک سماجی کارکن راجو دتہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کنگنا رناوٹ نے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کی ساکھ خراب کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

انھوں نے استدعا کی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مذکورہ درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal