NPG Media

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کے ہمراہ شاندار ویڈیو وائرل

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر فیملی ٹائم کا ہیش ٹیگ دیتے ہوئے بیٹی کے ہمراہ شاندار ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ’’والدین اپنے بچے کے لئے سب سے بہتر جو کام کرسکتے ہیں وہ ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے،آپ اپنے بچوں کی پرورش کریں اور انہیں بڑھتے ہوئے دیکھیں۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ میں زندگی کے سفر میں اپنے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرنے کی سعادت محسوس کر رہا ہوں ، الحمدللہ ۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal