NPG Media

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا گھرانہ کورونا کی لپیٹ میں آگیا

ممبئی (این پی جی  میڈیا) بالی وڈ کی مقبول اداکارہ شلپا شیٹھی کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہل خانہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ 10 دن ہمارے اہل خانہ کے لیے خاصے مشکل رہے ہیں، میرے ساس سسر سمیت سمیشا (بہن )ویان ( بیٹا )میری والدہ اور راج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

شلپا شیٹی نے کہا کہ کچھ اسٹاف ممبر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ خدا کے فضل و کرم سے تمام افراد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

شلپا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کو سنجیدہ لینے پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کا گھرانہ بھی کورونا کا شکار ہوچکا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal