NPG Media

بل گیٹس کی اہلیہ سے علیحدگی پر بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن (این پی جی میڈیا) بل گیٹس کی اہلیہ سے علیحدگی پر بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا، بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے والدین کی طلاق پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے وہ والدین کی علیحدگی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، تاہم اس فیصلے کے تناظر میں انہوں نے اظہار محبت اور ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گذشتہ دنوں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے علیحدگی کے فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد جینفر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر والدین کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان پر اپنا ردعمل دیا۔

اپنی والدہ کو دی جانے والی طلاق پر بات کرتے ہوئے جینفر نے لکھا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے والدین کی علیحدگی کی خبر سنی ہے۔ ہمارے پورے کنبے کے لئے یہ مشکل وقت تھا۔ میں علیحدگی سے متعلق کسی بھی چیز پر ذاتی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔ میں آپ کے خوبصورت الفاظ اور بے لوث محبت اور اپنائیت کو سمجھ سکتی ہوں۔ میری مراد پوری دنیا سے ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal