NPG Media

’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ بانو چیچک کے بولڈ انداز نے مداحوں پر قہر ڈھادیا

استنبول:ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ ’بانو چیچک‘ کے بولڈ انداز میں بنائی گئی تصویر وں نے مداحوں پر ایک مرتبہ پھر قہر ڈھادیا اور ان کے مداحو ں کی جانب سے ان تصاویر کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اپریل کے آخر سے نشر ہونے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 2 میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت دیکھنے والوں کے دلوں میں گھر کرنے والی ’بانو چیچک‘ جن کا اصل نام ایزگی ایسما کرکلو ہے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی دلکش اور بولڈ نظر آرہی ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

انڈیپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ایزگی ایسما کرکلو نے کہا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان بھی ترکی کی طرح بارونق اور زندہ دل لوگوں کا ملک ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

اداکارہ کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ پاکستان کسی حد تک ترکی جیسا ہی ہے اور چونکہ ان ممالک میں کہا جاتا ہے کہ یہ دو ممالک اور ایک قوم ہیں، تو انہیں بھی لگتا ہے کہ یہ دونوں ممالک بہت قریب ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

اداکارہ نے ارطغرل غازی کی شوٹنگ کے دوران اپنی کچھ یادوں کا ذکر بھی کیا اور ساتھ ہی پاکستانی شائقین کی جانب سے محبت کے پیغامات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

ترک اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے ڈھیر سارے محبت کے پیغام موصول ہو ئے اور وہ ضرور پاکستان آنا چاہیں گی، لیکن انہیں یہ نہیں پتہ کہ وہ کب تک پاکستان آ سکیں گی۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ شاید وہ اس وقت ہی پاکستان آسکیں جب کورونا کے باعث فضائی سفر کی پابندیاں ختم ہوں لیکن وہ پاکستان ضرور آئیں گی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی مداحوں سے اردو میں منفرد فرمائش بھی کر ڈالی اور انٹرویو کے آخر میں کہا کہ وہ پاکستان آکر چائے ضرور پینا چاہیں گی اور انہوں نے مداحوں سے سوال بھی کیا کہ انہیں کون چائے پلائے گا؟۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

خیال رہے کہ ارطغرل غازی کے مجموعی طور پر 5 سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں اور اس ڈرامے کی 179 تک قسطیں ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

اس ڈرامے کا ترک زبان میں نام ’دیریلیش ارطغرل‘ ہے اور اس میں درجنوں اداکاروں نے کردار ادا کیے ہیں، تاہم چند مرکزی اور اہم کردار ہیں جو پہلے سے آخری سیزن تک رہتے ہیں۔

اس ڈرامے میں بانو چیچک کا کردار بھی تمام سیزن میں نہیں ہے بلکہ یہ کردار ابتدائی سیزنز میں ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

اس ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں مسلمانوں کی فتوحات کے گرد گھومتی ہے، یہ فتوحات اسلامی بادشاہت سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل کی ہیں، تاہم ڈرامے کے آخری سیزن میں سلطنت عثمانیہ کی بنیادی کہانی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

 

 

 

یادرہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو پوری دنیا سمیت پاکستان میں سب سے زیادہ پذیرائی ملی جبکہ ڈرامے کی مرکزی کرداری حلیمہ سلطان جن کااصل نام اسرابیلجک ہے ان دنوں پاکستانی کپڑوں کے برانڈز میں جلوہ افروز ہورہی ہیں جبکہ اینگن التان دوزیتان بھی پاکستان ہوکر اپنے ملک ترکی لوٹ چکے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)

 

ایزگی ایسما کرکلو 5مئی 1982 کو ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئیں جبکہ انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کروائی اور نہ ہی ان کا کوئی بوائے فرینڈ ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد1لاکھ 94ہزار ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ezgi Esma (@ezgiesmakurklu)


Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal