NPG Media

راحت فتح علی خان نے بھارتی گلوکارہ کے کہنے پر مونچھیں رکھ لیں

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک لمبے عرصے کے بعد اپنی ‘لک’ تبدیل کرلی، یہ لک انہوں نے ایک بھارتی گلوکارہ کی فرمائش پر تبدیل کی۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان نےاپنا حلیہ بدل لیا، راحت فتح علی خان نے اس سے قبل 2007 میں اپنی اہلیہ کے کہنے فرینچ داڑھی ختم کرکے کلین شیو کر لی تھی،اب ایک بھارتی گلوکارہ کے کہنے پر انہوں نے اپنی فیس لک تبدیل کرتے ہوئےمونچھیں رکھ لیں، اب یہ کس گلوکارہ کے کہنے پر لک تبدیل کی یہ تو معروف گلوکار راحت فتح علی خان ہی بتاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان نئے حلیہ میں نظرآرہے ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal