NPG Media

 پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر

ہرارے(این پی جی میڈیا): پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 176 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے وکٹ کھوئے بغیر 103 رنز بنالیے ہیں۔ ہرارے میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم شاہین آفریدی اور حسن علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم 176 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے ہیں۔

زمبابوے کی جانب سے پرنس مسواورے اور کیون کاسوزا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ بالترتیب 11، 0 پر آؤٹ ہوگئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے رائے کایا 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تریسائی مساکڈزا 14، کپتان برینڈن ٹیلر 5، مِلٹن شمبا 27، وکٹ کیپر بلے باز ریجِس چاکبوا 19، ڈونلڈ ٹریپانو 28 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جب کہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، ایک کھلاڑی کو قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ساجد خان نے رن آؤٹ کیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal