NPG Media

پاکستانیوں کا ‘جانِ من’ بننے کیلئے بیتاب ہوں: جانیمن ملان

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)پاکستان سْپر لیگ کے سیزن 6 بقیہ میچوں میں اسلام آباد کی نمائندگی کیلئے تیار جنوبی افریقی کرکٹر جانیمن ملان نے کہا ہے کہ وہ اردو میں جانِ من کا مطلب جانتے ہیں اور پاکستانیوں کا ‘جانِ من’ بننے کے منتظر ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جانیمن ملان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے کیلئے پرجوش ہوں، اس فرنچائز کے بارے میں بہت سی زبردست باتیں سن رکھی ہیں۔جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ مجھے ابھی ہی معلوم ہوا کہ جانیمن کے اردو میں کیا معنی ہیں، لہذا میں کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانیون کا جانِ من بن سکوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ یونائیٹڈ وی وِن کا بھی استعمال کیا۔
خیال رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی جانیمن ملان کو کچھ اس انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal