NPG Media

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر پرویز اختر کورونا وائرس سے جاں بحق

کراچی:(این پی جی میڈیا) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر پرویز اختر بھی وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز اخترکورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ چند دن سے میاں پرویز کی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور آج طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

68سالہ کرکٹر 15 نومبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 48 فرسٹ کلاس اور آٹھ لسٹ اے میچز میں پاکستان کی نمانئدگی کی۔

فرسٹ کلاس کرکٹر میاں پرویز اختر ڈومیسٹک کرکٹ میں لاہور، پنجاب اور ہاؤس بلڈنگ کی ٹیموں کے کپتان رہے ۔

میاں پرویز اختر پی سی بی پینل کے میچ ریفری بھی رہے جبکہ مرحوم پی سی بی کی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal