NPG Media

‏پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹنگ آج ہوگی

فوٹو:فائل

لاہور (این پی جی میڈیا) ‏پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹنگ آج رات 8 بجے ہوگی، پلاٹینم راؤنڈ میں لاہور قلندرز کی پہلی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری پک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی ہے، پی ایس ایل کے باقی میچز کیلئے صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں جبکہ بہت سے کھلاڑی صرف کچھ میچز کیلئے دستیاب ہیں اس لئے معروف اور اہم انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کیلئے بھی پریشانی کا باعث بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ہیں تاہم آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں ان تمام میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں، اس کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے بھی کھلاڑی دستیاب ہیں۔

تاہم بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کیلئے دستیاب ہوں گے، اینڈرے رسل نے چند میچز کیلئے دستیابی ظاہر کی ہے لیکن عثمان خواجہ ، ایڈم ملنے، جیمز فالکنر، جو برنز اور مورنی مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے فرنچائزز کو اپنے مضبوط کمبی نیشن بنانے میں مشکل کا سامنا ہے، پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے بعض غیر ملکی کرکٹرز اب بھارتی لیگ میں مصروف ہیں جبکہ پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے اور کھلاڑیوں کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع کیا جائے گا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal