NPG Media

زمبابوے کیخلاف بدترین شکست پر شعیب ملک ٹیم میجمنٹ پر برس پڑے

لاہور  (این پی جی میڈیا) زمبابوے کے خلاف بدترین شکست پر شعیب ملک ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست کے بعد شعیب ملک نے ٹیم مینجمنٹ کو کھری کھری سنا دیں۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مصباح الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نا واقف فیصلہ سازوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔ میری رائے میں ہمیں ایک بین الاقوامی وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے جو کرکٹ کو سمجھتا ہو۔ انہون نے کہا کہ جب ٹیم میں پسند اور ناپسند کی بنا کر کھلاڑی سلیکٹ کیے جائیں گے تو ایسی مزید شکستوں کیلئے پاکستانی قوم کو تیار رہنا چاہیے۔

جب ٹیم مینجمنٹ پسند اور ناپسند پر پلیئنگ الیون بنائیگی تو ایسا ہی ہو گا۔ ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں کی کرکٹ صرف زندہ رہنے کی حالت میں ہے۔ جب نتائج ایسے آئینگے تو قوم اس سے اور کیا توقع رکھے گی؟ انہوں نے مزید کہا کہ جب کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دینگے تو پھر ایسا ہونا لازمی ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal