NPG Media

ایران جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی کرے: اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر صورت 2015 کے جوہری معاہدے کی پاسداری کرے۔

واضح رہے کہ ایرانی سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ نہ صرف اپنے سائنس دان کے قتل کا بدلہ لے گا بلکہ ایرانی پارلیمنٹ نے جوہری پروگرام کو مزید تیز کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عالمی طاقتوں نے ایران ، اسرائیل اور امریکا سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا تھا۔ اس کے علاوہ ایران کے ساتھ 2015 میں کیے جانے والے تاریخی جوہری معاہدے کے فریق بننے والے ممالک نے ایران پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکتے ہوئے اس کی شقوں پر مکمل عمل کرنے کی جانب واپس لوٹ آئے۔

اس کے علاوہ خطے میں ایران ، اسرائیل اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے صورتحال بہت گھمبیر ہو گئی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام سے خائف ہیں اس لیے دونوں ممالک امریکا کے ساتھ مل کر عالمی طاقتوں سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ ایران پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں سیاسی امور اور امن سازی کے انڈر سکریٹری جنرل روزیری ڈی کارلو نے منگل کو کہا ہے کہ ایران نے سینٹری فیوجز کے ذریعے نطنز جوہری تنصیبات کو ترقی دینا شروع کی ہے۔

ڈی کارلو نے ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ایران سے جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے لیبیا میں اسلحہ کی منتقلی سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ ایران نے اپنے میزائل لبیا منتقل کیے ہیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal